سپریم کورٹ: این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم محسن حبیب وڑائچ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سپریم کورٹ این آئی سی ایل سکینڈل کے مرکزی ملزم محسن حبیب وڑائچ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ معاملہ کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل عامر عباس نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ محسن حبیب نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہین ۔ نیب نے محسن حبیب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہی نہیں کئے ۔ وارنٹ جاری نہ ہونے کی بنیاد پر حفاظتی ضمانت کی دائرہ کردہ کردہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ۔ عدالت نے معاملہ پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این آئی سی ایل کے مرکزی ملزم محسن حبیب کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر عدالت کو حقائق سے آگاہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ معاملہ کی سماعےت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے ۔( جاوید/ توصیف احمد عباسی)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …