انشاءاللہ چند دن میں جھوٹی گواہی خارج کرنے ولا وقت واپس آئےگا ،چیف جسٹس

عدالت نے قتل مقدمے میں ملزمان کی بریت کیخلاف دائر نظر ثانی اپیلیں خارج کر دیں
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ملزمان کی بریت کیخلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اﷲ تعالٰی نے سچی شہادت کا حکم دیا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے 40 سال پہلے جھوٹے گواہان کو کھلی چھٹی دے دی ۔ اسلامی یا انگلش قوانین میں سے کوئی بھی جھوٹی گواہی تسلیم نہیں کرتا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے 4 دہائیوں قبل دیئے گئے فیصلے میں جھوٹ بولنے کا لائسنس دیا گیا ۔ قرآن مجید میں بھی جھوتی گواہی کی شہادت خارج کرنے کا حکم ہے ۔ چند دن میں ہی انشاءاﷲ جھوٹی گواہی خارج کرنے ولا وقت واپس آئے گا ۔ مجوزہ معاملہ میں بھی گواہان نے سچ نہیں بولا ۔ ملزمان حنیف اور شریف پر 2 افراد کے قتل کا الزام تھا کہ وہ رشتہ لینے گئے اور 2 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کر آئے ۔ رشتہ مانگنے والوں کو تو کوئی جان سے نہیں مارتا ۔ ٹرائل کورٹ نے ایک ملزم کو بری جبکہ دوسرے کو سزائے موت دی تھی ۔ ہائی کورٹ نے دوسرے ملزم کو بھی بری کر دیا تھا ۔ عدالت عظمٰی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی بریت کے خلاف دائر نظرثانی اپیل خارج کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے ۔( جاوید/ توصیف احمد عباسی )

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …