حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کیلئے ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل ، 18 فروری سے سماعت ہو گی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن )پاکستان مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کرنے والا بینچ دوبارہ تحلیل ہو گیا ہے تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔ بینچ 18 فروری سے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کر ے گا۔ حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب شہبازشریف کو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہا ﺅسنگ سکیم میں ضمانت کی درخواست منظور کر ہو گئی ہے اور وہ رہا ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …