نواز شریف کی درخواست ضمانت ، نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا

طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں،میڈیکل گراﺅنڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جا سکتی سابق وزیراعظم کی درخواست مسترد کر دی جائے، نیب
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں نیب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل گرانڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جا سکتی سابق وزیراعظم کی درخواست مسترد کر دی جائے۔قومی احتساب بیورو نے کہا کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، گرفتار مجرم نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ طبی بنیادوں پر ضمانت کے حق دار نہیں۔میڈیکل گرا ﺅنڈ پر نوازشریف کی ضمانت، درخواست پر سماعت ملتوییاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی تو ان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں میڈیکل گرانڈ پر سزا معطلی درخواست دائر کی۔میڈیکل گرانڈ پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس بھی طلب کی تھیں۔ خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا ہے کہ ہم نواز شریف کی سزا معطلی والی پہلی درخواست واپس لے کر میڈیکل گرانڈ والی اپیل پر پیروی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …