کراچی میں کانگو وائرس نے پہلی خاتون کی جان لے لی

اورنگی ٹان کی رہائشی تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، تعظیم فیضان کو گزشتہ روز جناح اسپتال لایا گیا تھا، خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا صبح انتقال ہو گیا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) کراچی میں کانگو وائرس نے پہلی خاتون کی جان لے لی۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان کی رہائشی تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تعظیم فیضان کو گزشتہ روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا اور خصوصی توجہ دی جا رہی تھی تاہم تعظیم فیضان کا صبح انتقال ہو گیا۔کانگو بیماری کی اہم علامات میں شدید تھکاٹ، بخار، بے چینی، بے ہوشی، پٹھوں میں شدید کھنچا اور قوت مدافعت میں کمی شامل ہیں جس کی وجہ سے مریض کی طبیعت گری گری سی رہتی ہے اور وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔مریض جس وقت مرض میں مبتلا ہوتا ہے اس دوران اس کی بھوک تقریبا ختم ہوجاتی ہے۔ بخار کی شدت میں عموما تین سے چار دن میں کمی آجاتی ہے لیکن اس کے بعد بخار پھر شدت اختیار کر لیتا ہے ۔ چہرے سمیت پورے جسم پہ سرخ دانے نکل آتے ہیں، پورا منہ چھالوں سے بھر جاتا ہے جن کے پھٹنے سے خون رسنے لگتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …