پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس : ای ٹی سی نے شوکت یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 26 کارکنان کے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

28 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود ، جہانگیر ترین کی عدالت میں حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی و پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی سمیت تحریک انصاف کے 26 کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی مسلسل عدم حاضری کے تناظر میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئ جبکہ کیس میں مزید 26 پی ٹی آئی کے کارکنان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے شوکت یوسفزئی سمیت 28 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت جہانگیر ترین کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواست پر بحث نہ ہو سکی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کو 28 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔ ( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …