وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش ترک کردی

بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے اور پرائم منسٹرسیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیں گے
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاس میں رہائش ترک کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے اور پرائم منسٹرسیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس کی اسٹاف کالونی میں رہائش پذیرتھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاس کو رہائش کیلئے استعمال نہیں کریں گے تاکہ قومی خزانے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔وزیراعظم نے اپنی الیکشن کمپین میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاس کو ایک تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاس 8 سو کنال پر مشتمل ہے جس میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 9 بیڈ رومز ہیں۔ وزیراعظم ہاس میں پرنسپل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی ملٹری سیکریٹریز، جب کہ وزیر اعظم کے دیگر سینئر اسٹاف کے لیے اپارٹمنٹس بھی ہیں۔ یہاں پر پولیس اور دیگر سیکوریٹی عملے کی رہائش گاہ بھی ہے جب کہ 10کمروں پر مشتمل کیمپ آفس بھی وزیر اعظم ہاس کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …