حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی اے سی کا امیج تباہ کر رہی ہے، خورشید شاہ

پی اے سی کی گزشتہ دس سالوں میں بہترین کارکرد گی رہی، پی اے سی جیسے اداروں کے کام و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے ،نیب کی کارکردگی پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی نے بطور اپوزیشن و حکومت اداروں کو تباہ ہی کیا، سابق اپوزیشن کی ز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)پیپلز پارٹی کے سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی کی گزشتہ دس سالوں میں بہترین کارکرد گی کے باوجودحکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی اے سی کا امیج تباہ کر رہی ہے اور نیب کی کارکردگی پر بھی انگلیاں اٹھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سید خورشید شاہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ساکھ کو تباہ کر رہی ہے حالانکہ پی اے سی نے گزشتہ دس سالوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پی ٹی آئی نے بطور اپوزیشن اور حکومت اداروں کو تباہ ہی کیا ہے کیونکہ حکومت سیاست اور حکمرانی کے میدان میں آناڑی ہے لیکن ہم پی اے سی جیسے اداروں کے کام اور احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہااب تحریک انصاف نے نیا یوٹرن لے لیا ہے اور نیب کی کارکردگی پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں(اشفاق خان)

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …