اسد قیصر کو میری پی اے سی میں شمولیت روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں ‘شیخ رشید

اسپیکر نے بہت غلط کام کیا ‘خان صاحب کی وجہ سے خاموش ہوں ‘پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت پسند نہیں‘شریف خاندان کی سیاست قطری سے شروع ہو کر پتھری پر ختم ہو جا تی ہے‘آئندہ ریلو ئے بجٹ خود تیا ر کر کے پا رلیمنٹ سے منظور کر ائیں گے
وزیر ریلوے کا ریلو ئے ورکرز سے خطاب
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اسد قیصر کو میری پی اے سی میں شمولیت روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں ‘ اسپیکر نے بہت غلط کام کیا ‘خان صاحب کی وجہ سے خاموش ہوں ‘پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت پسند نہیں‘شریف خاندان کی سیاست قطری سے شروع ہو کر پتھری پر ختم ہو جا تی ہے‘آئندہ ریلو ئے بجٹ خود تیا ر کر کے پا رلیمنٹ سے منظور کر ائیں گے۔ جمعہ کے روز ریلو ئے ورکرز سے خطاب کر تے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلو ئے کے ہر مز دور کو وزیراعظم عمرا ن خان کی جا نب سے 3ہزار روپے دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا کہ آئیندہ سے کو ئی مسافر ٹرین امپورٹ نہیں کر ینگے ساری ٹرینیں پاکستان میں ہی تیا ر ہو نگی میں نے ابھی تک ایک روپے کی چیز نہیں خریدی بلکہ ریلو ئے ک ے مزدورں نے ٹرینیں چلا ئی ہے اب ریلو ے پو لیس کی تنخواہ بھی پنجاب پو لیس کے برابر کر نا چاہتا ہو ںبلکہ ریلو ئے کا بجٹ بھی خود تیا ر کر کے پا رلیمنٹ سے منظور کر ائیں گے ۔ انہو ں نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شہبازشریف کسی صورت پسند نہیں ہے ، اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا ، سپیکر بادشاہ آدمی ہے ، سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے ، یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے اور اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے ، سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے ، میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہون اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں ، مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے جس کے ساتھ عمرا ن خان نے وعدے کیے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مجھے یقین ہو گیاہے کہ عمران خان کے پاس ڈھیل ہے نہ ہی ڈیل ہے صرف اند ر کر نے کا دھکا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم 11 فروری کوتھل ایکسپریس کاافتتاح کریں گے، پاکستان میں ریلوے کاجال بچھادوں گا، 12 فروری سے ریلوے ٹریکس کی چیکنگ کروں گا، ریلوے میں مزدوروں کی تعداد دگنی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …