اے این ایف ملک گیر کارروائیاں : 240.502 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 20 ملزمان گرفتار، 6گاڑیاں ضبط کرکے مقدمات درج کرلئے
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)منشیات کی ترسیل و استعمال کے خلاف عدم برداشت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 18ملک گیر کاروائیوں کے دوران 61کروڑ 91 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی240.502کلوگرام منشیات برآمد کر لی جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث20ملزمان کوگرفتاراور6گاڑ یاںبھی تحویل میں لے لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 154.742کلو گرام چرس،55.2کلو گرام افیون، 18.32کلوگرام ہیروئن،12.09کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 150 گرام ایمفیٹامائن شامل ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ پرواز نمبر QR-633 دوحہ جانے والے ہنگو کے رہائشی احسان اللہ نامی مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے جوتوں میں چھپائی گئی 1.12 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر QR-633 دوحہ جانے والے خیبر ایجنسی کے رہائشی محمد عزیز نامی مسافر کی تلاشی کے دوران اس کے جوتوں سے 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بسال روڈ، اٹک پر واقع سالار چوک کے قریب اٹک کے رہائشی محمد سعید نامی ملزم کے ذاتی قبضے سے 400 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کاروائی کرتے ہوئے محمد حارث نامی برطانوی باشندے کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے پاس 3 عدد بیگوں میں موجود فوم میں جذب کی گئی 16.7 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پرواز نمبر EK-623 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو رہا تھا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے بذریعہ پرواز نمبر PA-470 جدہ جانے والے شانگلہ کے رہائشی منظور الٰہی نامی مسافر سے 10.1 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ منشیات ملزم کے ٹرالی بیگ میں موجود 19 عدد پوشاکوں، 1 عدد شال،1 عدد تولیہ اور ایک عدد احرام میں جذب کی گئی تھی۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ایمپیریم مال، لاہور کے قریب ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے اور خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے پشاور کے رہائشی نوید احمد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے مین موٹروے ٹول پلازہ، سرگودھا روڈ، فیصل آباد کے قریب سرگودھا کے رہائشی سردار رشید نامی ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے فیروز پور روڈ، لاہور پر واقع فیصل بینک کے قریب لاہور کے رہائشی نذر حسین نامی موٹرسائیکل سوار کو روک کر اس کے قبضے سے ایک کلو گرام ہیروئن، 500 گرام چرس اور 150 گرام ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لی۔چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے فیض پور موٹروے ٹول پلازہ، لاہور کے قریب شانگلہ کے رہائشی سرفراز خان نامی ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ساتویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے مدینہ ٹاﺅن فیصل آباد میں واقع ایک نجی کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں سے 620 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ برآمد شدہ منشیات لیڈیز جوتوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک کاروائی کے دوران رنگ روڈ پشاور پر واقع اباسین یونیورسٹی کے قریب لینڈ کروزر گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 55.2 کلو گرام افیون برآمد کر کے صوابی کے رہائشی سہراب خان اور جاوید نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے انڈسٹریل ایریا روڈ، ہری پور کے قریب ایک ٹیوٹا ہائی لیکس گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 48 کلو گرام چرس برآمد کر کے پشاور کی رہائشی عشرت بی بی نامی خاتون کو گرفتار کر کے اس کے ساتھ موجود 3 سال کے بچے کو تحویل میں لے لیا۔تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے جھاری کس انٹرچینج کے قریب ایک سیبرو کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر کے چارسدہ کے رہائشی فاروق، مانسہرہ کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عابد نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر PK-285 دوحہ جانے والے ہنگو کے رہائشی محمد منیر نامی مسافر کے بریف کیس سے 1.962 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے چم ہٹی، ایبٹ آباد میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول کے قریب سے ایبٹ آباد کے رہائشی واجد خان نامی ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔چھٹی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر QR-600 دوحہ جانے والے کرک کے رہائشی زین اللہ نامی مسافر کے سامان میں موجود انار ،مالٹوں اور جوتوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 3.46 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ساتویں کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز نمبر EK-637 ریاض جانے والے اپر دیر کے رہائشی ذاکر اللہ نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ میں موجود نمکو میں چھپائی گئی 1.99 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کراچی نے نیا ناظم آباد، منگھوپیر روڈ، قصبہ کالونی، کراچی میں کاروائی کے دوران کراچی کے رہائشی اسد اقبال نامی ملزم کے قبضے سے 84 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے پاس موجود گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …