ڈیرن سیمی پشاور پہنچ گئے، شاندار استقبال

اسلام آباد (میڈیا92نیوزآن لائن)ڈیرن سیمی اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے، پشاور پہنچنے پر ڈیرن سیمی کا شاندار استقبال کیا. اس موقع پر ڈیرن سیمی بہت خوش دیکھائی دیے. آج صبح پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا.ڈیرن سیمی آج آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کریں گے اور پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچنگ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے.

یاد رہے ڈیرن سیمی وہ پہلے کرکٹر ہیں جہنوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن پاکستان آئے تھے جس کے بعد پاکستانی ان کے دیوانے ہو گئے تھے. ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2 جیتا تھا، اور ان کی وجہ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان واپس آئی تھی اور وہ کافی انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان لائے تھے اس وجہ سے ڈیرن سیمی پاکستان میں بہت مشہور ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں. ڈیرن سیمی بھی پاکستانیوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں پاکستان آنا بھی بہت پسند ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …