وزیر اعظم عمران خان نے پولیو رضاکار کو ہیرو قرار دے دیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) آپ نے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی ہوگی جس میں ایک پولیو رضاکار بچوں کو پولیو کے drops پلانے کے لیے شدید سردی اور برفباری میں بھی اپنے کام کو جاری رکھا ہوا تھا، اب اس پولیو رضاکار کو اپنی محنت کا صیلاح مل ہی گیا. وزیر اعظم عمران خان نے پولیو ورکر عرفان سے ملاقات بھی کی ہے۔اس کے کام کی بہت تعریف بھی کی اور اس کو خراج تحسین بھی پیش کیا.
https://media92.pk/2019/01/31/میرپورخاص-لڑکے-ک…سے-بدلنے-کا-معام/
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو سخت سردی کے باوجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرا رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک طرف وہ پولیو رضاکار عرفان سے ملاقات کررہے ہیں اور دوسری پولیو ورکر عرفان کی وہ تصویر لگی ہوئی ہے جس میں وہ سخت سردی کے باوجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لیے جارہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …