فیصل آباد: ایک ہزار سال پرانے قبرستان پر قبضے کی کوشش

فیصل آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ قبضہ مافیا ہے اور یہ پاکستان میں ایک بڑا مافیا ہے. آپ نے سنا ہوگا کہ کسی کی جائیداد پر کسی نے قبضہ کرلیا یا کسی کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے لیکن اب قبرستانوں پر بھی قبضہ ہوگیا ہے. ایک ایسا ہی واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے. جہاں ایک ہزار سال پرانے قبرستان میں مٹی کی ڈھیریوں کو قبریں ظاہر کرکے جگہ پرقبضہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
فیصل آباد میں ایک حساس ادارے کی جانب سے عوامی شکایات پر کی جانے والی تحقیقات کے بعد منظر عام پر انے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ایک ہزار سال پرانے قبرستان میں با اثر افراد نے محکمہ اوقاف کے عملےکے ساتھ مل کر مٹی کی ڈھیریوں کو قبروں کی شکل دے کر مرنے سے پہلے ہی قبروں کے لیے جگہ گھیر لی ہے۔محکمہ اوقاف کے عملے کا الزمات کے جواب میں کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے مرنے سے قبل ہی قبروں کی کے لیے ایڈوانس جگہ مختص کروا رکھی ہے جسے عام لوگ قبضے کا نام دے رہے ہیں۔یہ در حقیقت ایڈوانس منظوری ہوتی ہے کئی قبریں یہاں پر ایسی ہیں جن کی فیس ادا کر کے ایڈوانس منظوری کی گئی ہے ۔شہریوں کا مطالبہ ہےمحکمہ اوقاف کے زیر انتظام قبرستانوں میں جعلی قبروں کی موجودگی کی اعلی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں تاکہ اصل حقائق منظر عام پر آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …