نصراللہ خان کی آخری خواہش پوری ہوگئی، جانیئے اہم خبر

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) کسی ایسے شخص کی خواہش پوری کرنا جس کے پاس صرف کچھ دن ہی باقی ہوں تو اس سے بڑی بات کوئی نہیں ہو سکتی. برطانوی ہائی کمیشن نے یہ بات ثابت کردی، برطانوی ہائی کمیشن نے شدید بیمار نصر اللہ خان کی آخری خواہش پوری کردی، برطانوی ہائی کمیشن نے نصر اللہ خان کی بیوی اور دو بیٹوں کو چھ ماہ کے برطانیہ کے وزٹ ویزے جاری کر دیئے ہیں، جس پر وہ بہت خوش ہیں. نصر اللہ خان نے برطانوی ہائی کمیشن کا اس پر بہت شکریہ ادا کیا ہے.
https://media92.pk/2019/01/29/سانحہ-ساہیوال-مل…ی-شناخت-پریڈ-آج/
یاد رہے کہ نصر اللہ خان نے کچھ دن پہلے تھامس ڈریو اور ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور سے یہ جذباتی اپیل کی تھی کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے آخری ملاقات کرنا چاہتے ہیں، واضع رہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق نصر اللہ خان صرف چند دنوں کا مہمان ہے.جس پر نصر اللہ خان نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ آخری بار اپنی فیملی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہا وہ 9 سال سے اپنے بچوں سے نہیں ملے.ان کے ایک بیٹے کی عمر 9 سال ہے اور دوسرے بیٹے کی عمر 11 سال ہے.اس خواہش پر برطانوی ہائی کمیشن نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال دیتے ہوئے نصر اللہ خان کی فیملی کو 6 ماہ کے وزٹ ویزے جاری کردیے ہیں، یہ خبر سن کر نصر اللہ بے حد خوش ہے اور اس نے برطانوی ہائی کمیشن اور خاص طور پر تھامس ڈریو اور ان کے سٹاف کا بھی بہت شکریہ ادا کیا ہے.ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نصر اللہ خان ہارٹ فیل کے آخری مرحلے میں ہے، اور وہ صرف چند دنوں کا ہی مہمان ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …