کراچی: صدر عارف علوی کا فیملی کے ساتھ ڈنر، لوگوں کے ساتھ سیلفیاں

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سیاست کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بہت شوق رکھتے ہیں اور وہ اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. وہ اپنی فیملی کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتے ہیں پھر چاہے ان کے ساتھ کسی سینما گھر میں فلم دیکھنا ہو یا پھر کسی مشاعرے میں شرکت کرنا ہو، کچھ اسی چیز کا ثبوت انہوں نے گزشتہ رات دیا جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنی فیملی کے ساتھ پروٹوکول کی صرف تین گاڑیوں کے ساتھ کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا.
https://media92.pk/2019/01/28/نیٹ-ورک-صارفین-کے-لیے-خوشخبری/
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ریسٹورنٹ میں لوگوں کے ساتھ بہت گل مل گئے اور شہریوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس موقع پر وہ بہت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے.یاد رہے کہ اس موقع پر ان کے ساتھ پروٹوکول کی صرف تین گاڑیاں ساتھ تھیں کیونکہ اس سے پہلے وہ اپنے پروٹوکول کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کر چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …