بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ، محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو نئی خوشخبری سنا دی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے.اس خبر سے کراچی والے بہت خوش ہوگئے ہیں کیونکہ کراچی کا موسم اکثر کافی گرم رہتا ہے.
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کا ایک اور سسٹم 30 اور 31جنوری کو ملک میں داخل ہوگا. اس نئے سسٹم کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجائے گا. لیکن کراچی والوں کے لیے یہ سسٹم اچھی خوشخبری لے کر آیا ہے اور کراچی والے اس بارش کو انجوائے کرنے کے لیے تیار ہیں.
https://media92.pk/2019/01/26/بھارت-میں-پھنسی-…اکستانی-خاتون-کی/
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14، لاہور میں 17 اور اسلام آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …