بھارت میں پھنسی ہوئی پاکستانی خاتون کی وزیراعظم عمران خان سے اہم اپیل

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) وطن سے دوری ہر کسی کو بہت تنگ کرتی ہے، اور اگر آپ اپنے دشمن ملک میں پھنسے ہوئے ہوں اور وہ آپ کو واپس نہ جانے دے رہا ہو تو اس سے بُری بات کیا ہوگی کچھ یہی کہانی کبریٰ گیلانی کی ہے جو اس وقت جموں و کشمیر میں ہے اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد پاکستان واپس آنا چاہتی ہے لیکن بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ہے اور ایک بار پھر دنیا کو اپنا اصل چہرہ دیکھا رہا ہے، بھارت کبریٰ گیلانی کو کلیئرنس نہیں دیا جارہا ہے .
https://media92.pk/2019/01/26/کراچی-15سال-میں-…مرشل-کئے-گئے-ایک/
کبریٰ گیلانی کا پاکستان میں ضلع مظفر گڑھ سے تعلق ہے اور یہ مظفر گڑھ میں تحصیل ڈومیل کی رہائشی ہے. اس کی آٹھ سال پہلے مقبوضہ کشمیر میں شادی ہوئی تھی جس شخص سے اس کی شادی ہوئی تھی اس کا نام محمد الطاف ہے. ان کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ اولاد کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے ان کی طلاق ہوگئی ہے. طلاق کے بعد کبریٰ گیلانی اپنے ملک پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں اس کے لیے انہوں تمام سفری دستاویزات بھارتی حکام کو فراہم بھی کیے ہیں لیکن بھارت ان کو پاکستان جانے نہیں دے رہا جس کی وجہ سے وہ بھارت میں پھنس گئی ہیں. کبریٰ گیلانی نے بتایا ہے کہ ان کی طرح بہت سی خواتین بھارت میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان میں سے کچھ خودکشی بھی کر چکی ہیں. کبریٰ گیلانی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو وطن واپس لانے کے لیے مدد کریں.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …