ہرجانہ کیس: عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کے میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان بازی کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا. عدالت نے کہا ہے کہ میشا شفیع ہتک عزت کے دعوی کے فیصلے تک درخواست گزار یعنی علی ظفر کے خلاف میڈیا پر کوئی بیان نہیں دے سکتیں.درخواست گزار نے کہا ہے کہ میشا شفیع آج کل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف جھوٹے بیان دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی دنیا بھر میں شہریت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے عدالت میشا شفیع کو میڈیا پر جھوٹے بیان دینے سے روکے. جس پر عدالت نے میشا شفیع کو ہتک عزت کے دعوی کے فیصلے تک علی ظفر کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا ہے.
https://media92.pk/2019/01/25/نواز-شریف-کی-11-…ٹیسٹ-رپورٹس-نارم/
یاد رہے میشا شفیع نے علی ظفر پر پچھلے سال اپریل میں ہراسگی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد یہ تنازع شدت اختیار کرگیا تھا، علی ظفر نے اس الزام کے جواب میں کہا تھا کہ میشا شفیع جھوٹ بول رہی ہیں اور اب وہ میشا شفیع کو عدالت میں لے کر جائیں گے. بعد میں یہ کیس عدالت تک پہنچ گیا تھا،میشا شفیع عدالت میں علی ظفر کے خلاف کوئی واضع ثبوت پیش نہیں کرسکیں تھیں جس پر علی ظفر نے میشا شفیع پر ایک کروڑ ہرجانے کا دعویٰ عائد کررکھا ہے.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …