غربت، افلاس، بھوک اور پیاس نے تھر پارکر کے مزید 4 بچوں کی جان لے لی

تھر پارکر(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سندھ کے ضلع تھر پارکر کے علاقے مٹھی میں واقع سول اسپتال میں غربت، افلاس، بھوک اور پیاس کے ستائے مزید 4 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں بچوں کی یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں دو نوزائیدہ ہیں جبکہ دو کی عمریں ایک دن ہیں۔ان اموات کے بعد ماہ رواں میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب ضلع تھر پارکر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …