شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، جانیئے اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کےمشیررزاق داؤدسےمجھے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، گزارش ہےکہ مہمندڈیم کےٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملکیتی کمپنی ‘ڈیسکون نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکا حاصل کیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سنگل بڈ پر 309ارب روپے کا پروجیکٹ دیا جارہا ہے ، پیپرا رولز کہتا ہےکہ ایک بڈر ہو تو دوبارہ بڈنگ کرائیں یا مارکیٹ سے چیک کریں کہ آفر مناسب ہے لہٰذا مطالبہ کرتاہوں کہ اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی فوری قائم کی جائے ۔عوام اورمانگےتانگےکاپیساآنکھوں پرپٹی باندھ کرخرچ کیاجارہاہے، عوام کاپیسا کہاں خرچ ہورہا ہےعوام کوجاننےکاحق ہے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو،مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنا بہت اچھی بات ہے،دیرآید درست آید،حکومت کودیرسے خیال آیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔شہباز شریف نےآصف علی زرداری کے بیان پرجو اب دینے سے گریز کیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کریگا،آپ کیا کہتے ہیں؟صحافی کے اور سوال پر کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کے حوالے سے مشاورت کی؟انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے صحافی کے سوال پر نفی میں گردن ہلائی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …