نئے چیف جسٹس پاکستان ان ایکشن، پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےبطورچیف جسٹس پہلاکیس نمٹاتے ہوئے منشیات کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ میںمنشیات کےکیس کی سماعت میں سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی ۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔یاد رہے کہ 12سوگرام چرس رکھنےپرنورمحمد کوساڑھے4 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …