امریکی کمپنی کا پاکستان کے حق میں بڑا اعلان، جانیئے اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی کمپنی ’کارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی‘ نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔‎وزرات تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےکارگل گلوبل ایگزیکٹو کمپنی کے وفد نے ملاقات کیجس میں وزیراعظم نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری سے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملےگی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت شفافیت اورکاروبار کے یکساں مواقع کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے، ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔وفد نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ہمارا اعتماد بحال ہوا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق کمپنی خوراک اور زراعت کےشعبے میں مہارت سرمایہ کاری کرے گی جبکہ خوردنی تیل، ڈیری، گوشت اورجانوروں کی خوراک کے شعبوں میں بھی جدت لائےگی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …