جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، نیوی و فضائیہ کے سربراہان، وزراء، مشیروں اور اہم عہدوں پر تعینات دیگر شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس میاں ثاقب نثار 65 برس کے ہونے پر چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 11 ماہ کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں اور اسی سال دسمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز عدالتی اصلاحات اور زیر التواء مقدمات نمٹانے کے عزم اور چارٹر آف گورننس بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس میں صدر مملکت، عدالت، انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے سربراہان اور فوج شامل ہو تاکہ کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …