اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی تکمیل کا انتظار تھا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بدھ کومنی بجٹ پیش کرنےکےموقع پر پارلیمنٹ آئیں گے، جبکہ وزیر خزانہ اسدعمر کی منی بجٹ پر تقریرکےموقع پروزیر اعظم پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے۔دوسری جانب پارلیمانی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا ہے۔اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی۔تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کےچیئرمینوں کا انتخاب شروع ہوجائے گا۔مجموعی طور پر47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی۔قومی اسمبلی کی 40 میں سے 19 کمیٹیاں اپوزیشن کو 21 حکومت کوملنے کاامکان ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں بلاول بھٹوزرداری قائمہ کمیٹی کاحصہ ضرور ہوں گے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC big decision bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad imran khan IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan pm tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …