لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ پہلے مجھےعمران خان سے بڑی محبت تھی، اب میں ان سے بہت ناراض ہوں۔خواجہ سعدرفیق کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے اتحاد کو اپنے لیے خطرہ نہ سمجھے، آپ کے مینڈیٹ کو نہیں مانتے لیکن آپ کو گرانا نہیں چاہتے،ہم نہیں چاہتےکہ آپ کو گرانے کے چکر میں نظام کو کچھ ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر اور ایوان کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے بے پناہ دباؤ کے باوجود عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔سعد رفیق نے کہاکہ 12 سال بعد جیل کی صورت میں بریک ملا، اب کھانا وقت پر کھاتا ہوں، سونے کا بھی وقت ملتا ہے، نیب والوں سے کہا ہے کہ میرے خلاف ریفرنس ضرور بنائیں، جتنا کچھ میرے خلاف کہا جا رہا ہے اس کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نون لیگ اور پی پی کو میثاق جمہوریت پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں کے سامنے بھی پیش کرنا چاہیے، یہاں محب وطن افراد کو غدار قرار دیا گیا، مجھے بتائیے کہ یہ غدار بناتا کون ہے؟جو جمہوریت یا قانون کی عمل داری مانگتا ہے وہ غدار، چور قرار پاتا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ ایوان کو بالادست بنانا ہے تو الزامات سے آگے نکلنا ہو گا، آپ ایک صوبے میں 5سال حکومت کر کے آئے ہیں، اب سنجیدگی اختیار کریں، آصف زرداری کے خلاف گھسیٹنے کی بات نہیں کرنا چاہیے تھی۔انہوں نے سوال کیا کہ کوئی طریقہ ہے وزرائے اعظم کو نکالنے کا، عمران خان کو بھی ایسے نہیں نکالنا چاہیے، طعنے بازی بند کیجیے، ملک آپ کے ہاتھوں میں لرز رہا ہے۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ جو پہلے زرداری صاحب، پھر مشرف صاحب کے ترجمان رہے، اب آپ کے ترجمان ہیں، آپ کے یہ ترجمان ہماری آپ سے لڑائی کرا رہے ہیں، حالانکہ آپ کے پاس پرویز خٹک جیسے سینئر رہنما بھی ہیں۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh bashing BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC khaja saad rafiq kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …