کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، 2افراد جاں بحق

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔کراچی میں ٹریفک حادثات ڈیفنس اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان شمشیر کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ابرار کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر سپرہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق شصخ کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …