ہنگو میں حساس اداروں کی بڑی کاروائی، اہم کمانڈر سمیت 3دہشت گرد ہلاک

ہنگو(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) خیبر پختون خوا کے شہر ہنگو کے علاقے قاضی پمپ کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کی ہے جس کے دوران اہم کمانڈر سمیت 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے نام کمانڈر اسلام، لائق اور محب اللہ معلوم ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک کمانڈر اسلام کلایہ بم دھماکے سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ حساس اداروں کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ہنگو میں نئی زیر تعمیر جیل کے قریب واقع شاہد نامی شخص کے گھر میں پناہ لی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کی زدمیں آکر گھر کا مالک شاہد بھی جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …