مراد سعید نے پاکستان پوسٹ سے متعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کہتے ہیں کہ ایسا کام کرنا چاہیے کہ قوم پاکستان پوسٹ پر فخر کرے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان پوسٹ 72 گھنٹے کی گارنٹڈ پوسٹل سروس دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بکنگ پوائنٹس بنا دیے گئے ہیں، ایکسپورٹ پارسل کے چارجز دیگر نجی کمپنیوں سے 5 گنا کم ہوں گے۔وفاقی وزیر مواصلات کا مزید کہنا ہے کہ کچھ شہروں میں پارسل ایک دن میں ہی پہنچایا جائے گا۔مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پوسٹ خسارے میں تھا اب اپنے وسائل سے پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …