شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو کیا خط لکھیں گے؟ جانیئے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ میں الگ پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں،عوامی مسلم لیگ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھوں گاکہ پی اے سی میں مجھے شامل کیا جائے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میزد کہا کہ میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلا نہیں بیٹھ سکتا، جس کے خلاف 69 مقدمات ہوں اس کو شرم نہیں آتی کہ وہ قوم کا احتساب کرے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تو بن سکتے ہیں لیکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ نہیں، جو ہم بوئیں گے وہ ہمارے ساتھ بھی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ان دونوں خاندانوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہا، بلاول بھٹوزرداری اگر اس کی زد میں آئے تو مجھے افسوس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …