سپریم کورٹ نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔سپرمی کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی لیز ختم ہو گئی ہے، اس ضمن میں ایک پیسے کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔جس پرچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنےریمارکس دیے کہ سرکاری زمین کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔عدالت عظمیٰ نے لاہور کے 24 پٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …