کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دادی کی خواہش پر ان سے ملنے کے لیے بھارت جانے والا کراچی کا محمد فہد گزشتہ 13سال سے بھارتی جیل میں قید ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی محمد فہد کی والدہ زبیدہ خانم کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی دادی کی خواہش پر ان سے ملنے جنوبی بھارت گیا جہاں اس پر مختلف مقدمات تھوپ دیئے گئے ہیں۔
فہد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹافروری 2006 میں اپنی دادی سے ملنے جنوبی بھارت کے علاقے کیلیکٹ گیا جہاں سے بھارتی فورسز نے اسے اپنی حراست میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں فہد پر دہشت گردی سمیت مختلف الزامات لگائے گئے، لیکن وقتاً فوقتاً وہ الزامات غلط ثابت ہوتے گئے اور اب صرف ایک مقدمہ بچا ہے لیکن جس پولیس اہلکار نے مقدمہ درج کروایا وہ اس کی پیشی پرآ ہی نہیں رہا۔فہد کی والدہ زبیدہ خانم کے مطابق وہ حکومت سمیت ہر فورم پر التجا کرچکی ہیں کہ اس کے بیٹے کو بھارت کی قید سے آزاد کروایا جائے لیکن تاحال اس کی مدد کسی نے نہیں کی۔اس موقع پر فہد کی والدہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی میں اس کے بیٹے کو چھڑوایا جائے تاکہ وہ اس کی شکل دیکھ سکے۔زبیدہ خانم کا مزید کہنا تھا کہ اس سال 25 فروری کو فہد کوبھارتی جیل میں قید ہوئے 13سال مکمل ہوجائیں گے۔
ٹیگز13 years Abbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews boy Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan prison tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …