کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے کارروائی کر کے گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس مما کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کی، جس کے دوران رئیس مما کا قریبی ساتھی گرفتار ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد مزمل عرف ہلکا کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم 2001ء میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے ۔ملزم نے 2001ء میں سیکٹر انچارج کے کہنے پر اعجاز شاہ نامی شخص کی ریکی کی، ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد اعجاز شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزم قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم سے ساتھیوں کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم مزمل عرف ہلکا نے پارٹی احکامات پر بھتہ خوری، جلاؤ، گھیراؤ اور ہنگامہ آرئی کا اعتراف کیا ہے۔اُدھر شرافی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات مطلوب تھے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ہوا ہے۔ملزمان سلیم، کامران، اقبال اور ناظم سے کے خلاف پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb jail Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …