حافظ آباد میں فائرنگ کا واقعہ، خاتون سرکاری وکیل جاں بحق

حافظ آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سرکاری وکیل جاں بحق ہوگئیں۔حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد سول کورٹ میں خاتون سرکاری وکیل نائلہ امجد کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، نائلہ امجد ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے قبل ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …