آمدن سے زائد اثاثے، چوہدری شجاعت کے صاحبزادے کی بھی نیب میں پیشی

راولپنڈی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے ، ان سے ایک گھنٹہ سے زائد نیب حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں چوہدری سالک حسین کو طلب کیا تھا۔نیب سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ ان سے ایک گھنٹہ سے زائد نیب حکام نے پوچھ گچھ کی اور انہوں نے تمام سوالات کے جواب دیئے ہیں ۔اس موقع پر چوہدری سالک نے کہاکہ انہیں نیب نے دوبارہ نہیں بلایا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، امید ہے دوبارہ نیب نہیں بلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …