پاک بحریہ کے جہاز وں نے کس اہم ملک کی بندرگاہ کا دورہ کیا؟ جانیئے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاک بحریہ کے جہاز وں پی این ایس خیبر، راہ نورد ، مدد گار اورپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے جہاز کاپُر جوش استقبال کیا اورمشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرموزگان سے ملاقاتیں کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرزنے پی این ایس خیبر کا دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …