سکھر(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سندھ کے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جائیداد کی لالچ میں لے پالک بیٹے نے ضعیف باپ کو قتل کر دیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے الزام مخالفین پرلگا دیا۔پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔دو ایکڑ زمین کے لالچ نے سارے احسانوں کو بھلا ڈالا،لےپالک بیٹے نے 70سال کے ضعیف باپ کو قتل کر ڈالا۔محمد نواز نے 27 دسمبر کی رات کو صعیف شخص ڈاترڈنو کو سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور گھر پر مخالفین کے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا، ساتھ ہی مخالفین کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا۔قتل کے اس کیس کی گتھی سلجھی تو قاتل لے پالک بیٹا نکلا، دوران تفتیش ملزم نے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم محمد نواز دتر ڈنو کا سگا بھتیجا تھا جسے بچپن سے مقتول نے ہی پالا تھا اور اپنی بیٹی سے شادی بھی کرائی تھی، عدالت نے ملزم کو 12جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC killed kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …