اصغرخان کیس: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان کیس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے، ہم کیسے عدالتی حکم کو ختم کر دیں؟انہوں نے مزید کہا کہ اصغرخان نے اتنی بڑی کوشش کی تھی،اس کیس کی مزید تحقیقات کرائیں گے، جب عمل درآمد کا وقت آیا تو ایف آئی اے نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔چیف جسٹس کا مزید کہنا ہے کہ ہم اصغر خان کی کوشش رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ اصغر خان کیس پر کابینہ سے بھی جواب مانگیں گے، کچھ افراد کے مقدمات کابینہ کو دیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …