پنجاب کی عوام کے لیے اچھی خبر، 14 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب سمیت اسلام آباد میں 14 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، جبکہ سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 28 دسمبر سے بند ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا اور دو ہفتے کی بندش کے بعد پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے جہاں سی این جی کی فروخت جاری ہے۔اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے صارفین کیلئے سی این جی فی کلو 5 روپے کم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔دو ہفتوں بعد سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …