چیف جسٹس نے اپنی اہم خواہش بتا دی، جانیئے اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے گج ڈیم کی تعمیر کا معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیرکی سفارش ایکنک کو کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا، مگر بعض خواہشیں خواہشیں ہی رہ جاتی ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے جائیں۔سپریم کورٹ نے وزیر توانائی، وزیر خزانہ اور سیکریٹری کابینہ کو منگل کے روز طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …