راؤ انوار کی اہم درخواست مسترد ہوگئی

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ضمانت پر ہیں ،عمرے اور بچوں سے ملنے کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں ، اس لئے انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔واضح رہےنقیب اللہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم معطل ایس ایس پی راؤ انوار جعلی پولیس مقابلے، دھماکا خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور رواں سال پہلی جنوری کو ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔یہ بھی واضح رہے گزشتہ سال جنوری میں نقیب اللہ کیس میں نامزدگی کے بعد سے وہ کسی عہدے پرنہیں تھے ، قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا تھا ۔راؤ انوار کو سندھ پولیس میں انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر جانا چاہتا تھا اور انہوں نے کئی پولیس مقابلے کیے جن میں کئی مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان پولیس مقابلوں کی صحت ہمیشہ مشکوک ہی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …