اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نواز شریف کی جانب سے دائر العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 21 جنوری کو ہو گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف نے 7سال قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، جبکہ اس اپیل کے ساتھ ہی ان کی سزا معطلی کی درخواست بھی سنی جائے گی۔نواز شریف کی اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محمد نواز شریف کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کو 10 دن میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم کی جانب سے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف پہلے یکم جنوری اور پھر 4 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، تاہم دونوں مرتبہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL nawaz sharif NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …