تجاوزات کے خلاف آپریشن: کراچی کے اردو بازار کو کرنے کا نوٹس، دکانداروں کا احتجاج

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کراچی کے معروف اردو بازار کو آج رات تک دکانیں خالی کرنے کے نوٹس جاری ہوئے ہیں،اردو بازار کے دکانداروں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کے ایم سی کی جانب سے دکانیں خالی کرانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو غیر قانونی ہے ۔کراچی میں اردو بازار مارکیٹ ایسوسی ایشن اور بک سیلرز ایسوسی ایشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اردو بازار ایک کاروبار نہیں ثقافتی ورثہ ہے، جہاں برسوں سے کاروبار جاری ہے، دکانداروں کو غیر قانونی بے داخلی سے روکا جائے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ یہ قانونی طریقے سے قائم بازار ہے یہاں پر کسی قسم کی تجاوزات نہیں ہیں۔دوسری جانب کے ایم سی حکام کے مطابق اردو بازار نالے پر قائم ہے، دکانداروں کو تین دن میں دکانیں خالی کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …