اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) منشیات کے خلاف مہم چلانے والے وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی کے بھتیجےکی گزشتہ ماہ منشیات سمیت گرفتاری کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے ملزم طلال نادر آفریدی اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف دسمبر میں ایف آئی آر درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔طلال نادر آفریدی پر 11 دسمبر 2018 کو تھانہ جنڈ اٹک میں مقدمہ درج کیا گیا ،جس کی تفصیلات اب سامنے آئی ہیں، مقدمہ کی درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی ۔پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور روک کر تلاشی لی تو اس میں سے آدھا کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ، ملزمان میں سے ایک طلال نادر آفریدی نے اپنا حالیہ پتہ منسٹر کالونی اسلام آباد لکھوایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال نادر آفریدی وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی کا بھتیجا ہے ، تھانہ جنڈ کے تفتیشی افسر محمد رمضان نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلال نادر آفریدی کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، منشیات کے الزام میں طلال نادر آفریدی کی گرفتاری پر رد عمل میں وزارت داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کرپشن، دہشت گردی، قبضہ مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔وزارت داخلہ کاکہنا تھا کہ وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی اس جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں ، قانون کے سامنے کوئی وزیر، مشیر یا تحریک انصاف کے کارکن سب برابر ہیں ، کوئی وزیر ہو یا اس کا رشتہ دار، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark drugs dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا شہر یار آفریدی
یہ بھی پڑھیں
ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …