پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کردی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب حکومت نے شدید دھند اور سردی کے باعث نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیاں 15جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6جنوری سے 15جنوری تک بڑھائی جارہی ہیں۔چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …