لیسکو کا نیا نوٹیفکیشن آگیا، جانیئے اہم خبر

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کے حکام نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔لیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بلوں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے اقساط پر بدستور پابندی عائد ہے۔لیسکو حکام نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے بقایا جات وصول کرنے کے لیے دسمبر میں بلوں کی قسطیں بند کر دی تھیں اور کہا تھا کہ جنوری میں بلوں کی اقساط کی اجازت ہو گی لیکن سی ایس ڈی کی ہدایت پر تمام آپریشن افسران کو تاحال اقساط پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ مل گیا ہے۔لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی دسمبر کے بلوں کی وصولی جاری ہے، کئی کئی ماہ تک صارفین بل نہیں دیتے جس سے کمپنی پر اضافی بوجھ پڑ جاتا ہے اور بقایا جات پہلے ہی اربوں روپے میں ہیں اس لیے کوشش ہے کہ بقایاجات والے ادائیگی کر دیں ،کوئی ایک ماہ والا ضرورت مند ہو تو اس کو سہولت دی جاسکتی ہے لیکن مجموعی طور پراس ماہ پابندی رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …