جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: اومنی گروپ کے خلاف اتنامواد آ چکا ہے کہ کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا، چیف جسٹس

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اومنی گروپ کے خلاف اتنامواد آ چکا ہے کہ کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں مبینہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وضاحت پیش کرد ی۔اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ نے ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کا معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 جنوری کو ای سی ایل والے معاملے میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔اومنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ معاملہ کمیٹی کو بھیج کر الجھا دیا گیا ہے، معلوم نہیں کمیٹی کب اقدامات کرے۔چیف جسٹس پاکستان اومنی گروپ کے وکیل کی بات پر برہم ہوگئے، انہوں نے کہاکہ آپ کو مسئلہ ہے تو میں نام ڈال دیتا ہوں ای سی ایل میں؟ چھوڑیں کابینہ کو،اصل کیس کی طرف آپ آ نہیں رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اومنی کے خلاف اتنامواد آ چکا ہے کہ کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اوپر سے چینی کی بوریاں بھی اٹھا لی گئیں، یہ بتائیں کہ معاملہ اب کس کورٹ کو بھیج دیں؟

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …