شہباز شریف کی جیل میں تفتیش

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی ۔نیب لاہور کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دی گئی کہ وہ شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کے اثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں شہبازشریف سے تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔نیب حکام کی جانب سے عدالت سے درخواست کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی، جس کے بعد عدالت نے نیب حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …