دپیکا پڈوکون نے 33 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، رنویر سنگھ سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی سالگرہ ہے اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے کچھ خاص شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کچھ بہت زبردست ہونے جارہا ہے، آپ سب سے یہ شیئر کرنے کے لیے مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا‘۔

اس کاؤنٹ ڈاؤن سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے ہی یہ دورانیہ مکمل ہوگا دپیکا اپنے مداحوں سے کچھ زبردست خبر شیئر کرنے والی ہیں۔اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ یہ خبر دپیکا کی نئی فلم سے متعلق ہے یا اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …