چوہدری برادران کیخلاف اہم کیس ختم

لاہور (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نیب لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف ایل ڈی اے سٹی اسکینڈل کی تحقیقات ختم کر دی ہیں ۔ نیب میں چوہدری برادران کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹس خریدنے کی انکوائری ہو رہی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے عدالت میں ضمنی ریفرنس فائل کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے، لہٰذا نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات ختم کر دی ہیں،28 پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے،۔ چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔ نیب لاہور نے چوہدری برادران سے ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کیں تو معلوم ہوا یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے تھے۔ راوی روڈ لاہور کے رہائشی مرزا اسلم بیگ نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …