پشاور میں دھماکا، جانیئے اہم خبر

پشاور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پشاور میں صبح سویرے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔پشاور کے علاقے صدر کالاباڑی میں واقع ایک ہوٹل کے قریب آج صبح دھماکا ہوا جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا ہے جس میں بم یا دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

جس علاقے میں دھماکا ہوا ہے وہاں علی الصبح دکانیں کھل جاتی ہیں اور کافی گہما گہمی رہتی ہے۔دھماکا ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز، پولیس، بم ڈسپوزل اسکوا، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر کر آمد و رفت معطل کر دی۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور دھماکے کے 6زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہان انہیں طبی امداد دی گئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …